نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آیورویدکے پنچکولا مرکز کے لیے 260 کروڑ دیے: سونووال

جے پور، 02نومبر: مرکزی آیوش وزیر سروانند سونووال نے اعلان کیا ہے کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی اے) کے پنچکولا میں زیر تعمیر سیٹلائٹ سینٹر کے لیے مرکزی حکومت نے 260 کروڑ روپے دیے ہیں۔

مسٹر سونووال نے یہاں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید، جے پور کے ذریعہ منعقد دو روزہ تقریب میں یہ اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ آیوروید جسمانی و دماغی طور سے صحت مند، بیماری سے پاک، صحت مند اور طویل العمری کی اہمیت کے بارے میں عوام الناس کے درمیان بیداری پھیلانے اہم رول ادا کرسکتاہے۔