ضمنی انتخابات کے بی جے پی کی تین اورکانگریس کی ایک سیٹ پر جیت

بھوپال، 2نومبر: مدھیہ پردیش کے کھنڈوا لوک سبھا ضمنی انتخابات اور کانگریس کے گڑھ جوبٹ (اجا) اور پرتھوی پور ضمنی اسمبلی انتخابات میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج شاندار جیت حاصل کرکے ’دھن تیرس‘ منایا اور کانگریس کو ریگاوں (اجا) ضمنی انتخابات کی جیت پر ہی اکتفا کرنا پڑا۔

اس طرح 3-1نتائج سے پرجوش بی جے پی کے لیڈروں اور کارکنوں نے یہاں ریاستی بی جے پی ہیڈکوارٹر میں وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان، ریاستی بی جے پی صدر وشنو دت شرما اور دیگر لیڈروں کی موجودگی میں دھن تیرس کی پوجا کے ساتھ جیت کا جشن منایا۔
پارٹی کے ہیڈکوارٹر میں صبح سے ہی رجحانات بی جے پی کے حق میں نظر آنے پر خوشی کا ماحول نظر آیا۔