امریندر کا کانگریس سے استعفیٰ، ’پنجاب لوک کانگریس’ کی تشکیل

چنڈی گڑھ، 2 نومبر: پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے آج کانگریس کی پرائمری رکنیت سے استعفیٰ کے ساتھ ‘پنجاب لوک کانگریس’ کے نام سے ایک نئی سیاسی پارٹی کے قیام کا اعلان کیا۔

کانگریس کی ورکنگ صدر سونیا گاندھی کو لکھے خط میں کیپٹن سنگھ نے کہا کہ وہ ریاست کے مفادات کی خاطر کانگریس سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔
خط میں انہوں نے اپنے استعفیٰ کی وجوہات کا تفصیلی ذکر بھی کیا ہے۔