جمیعت علماء کی بارو گرہرہ اکائی میں انتخابی نشست ہوئی منعقد

آج مورخہ دو نومبر 2021 مدرسہ قاسمیہ بحر العلوم بارو مسجد رحمٰن میں ابتدائ گفتگو مفتی محمد ارشاد صاحب قاسمی نے کی اور تمہیدی گفتگو کرتے ہوئے جناب مفتی عین الحق امینی قاسمی صاحب نائب صدر جمعیت علماء بیگو سرائے نے لوگوں سے فرمایا کہ کسی بھی تنظیم کو مضبوط اور بافیض بنانے کے لئے تین چیزیں ضروری ہیں
(1) تنظیم 2 تعلیم 3 تحریک جب ان تینوں چیزوں پر محنت ہوتی ہے تو تنظیم بافیض اور ملت کے لئے مفید تر ہوجاتی ہے
اسی طرح حضرت مولانا محمد صابر نظامی قاسمی صاحب جنرل سیکرٹری جمعیت علماء بیگو سرائے نے لوگوں سے فرمایاکہ آپ حضرات ہمیشہ تنظیم سے جڑکر رہیں اور گاہے بگاہے آپس میں مل بیٹھ کر ملت کے مسائل کو حل کرتے رہیں بعدہ باتفاق رائے مفتی محمد ارشاد صاحب قاسمی کو صدر مولانا عبداللہ قاسمی صاحب کو نائب صدر اور مولانا ض…