جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو 84 رن پر ڈھیر کیا

ابوظہبی، 2 نومبر: کیگیسو ربادا اور اینریک نورتجے نے تین تین وکٹوں کی بدولت جنوبی افریقہ نے منگل کے روز آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ 1 کے اپنے میچ میں بنگلہ دیش کو 18.2 اوور میں صرف 84 رن پر ڈھیر کردیا۔

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔
ربادا نے چار اوورز میں 20 رنز پر تین وکٹیں حاصل کیں، نورتجے نے 3.2 اوورز میں صرف آٹھ رن دے کر تین وکٹیں، چائنا مین گیندبازتبریز شمسی نے 21 رن پر دو وکٹیں حاصل کیں اور ڈیوین پریٹوریئس نے 11 رن پر ایک وکٹ لے کر بنگلہ دیش کو 84 رن پر سمیٹ دیا۔