کابل میں دو طاقتور دھماکے، متعدد ہلاک

کابل، 2 نومبر: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں منگل کو یکے بعد دیگرے دو زور دار دھماکے ہوئے، جن میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے وزارت داخلہ کے ترجمان قاری سید خوستی نے کابل میں ہونے والے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ متعدد ہلاکت ہوئے تاہم مزید تفصیلات نہیں بتائیں سوشل میڈیا پوسٹس اور میڈیا رپورٹس میں سردار محمد داؤد خان اسپتال اور وزیر اکبر خان اسپتال کے سامنے ہونے والے دھماکوں کو ’فدائین حملہ‘ قرار دیا گیا ہےجائے وقوعہ پر موجود ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کی جگہ سے چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔
ایک عینی شاہد نے بتایا کہ وزارت صحت عامہ کے قریب 400 بستروں پر مشتمل ہسپتال میں خودکش دھماکہ ہوا۔ دھماکا سردار محمد داؤد خان اسپتال کے قریب ہوا۔
سوشل میڈیا پوسٹس میں بتایا گیا ہے کہ طالبان میڈیا کارکنوں کو پیچھے دھکیل کر نْقصان کی رپورٹ کرنے سے روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔