سال 2021میں موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہونے والی تباہ کاریاں

واشنگٹن، 2نومبر: سال 2021 کے دوران موسمیاتی تغیراتی تبدیلیوں کی وجہ سے دنیا کے کئی ممالک کو بڑی قدرتی آفات کا سامنا کرنا پڑا۔

رواں برس غیر متوقع طور پر کئی علاقوں میں ریکارڈ گرمی ہوئی تو کہیں پارہ نقطہ انجماد سے بھی نیچے کر گیا جبکہ کئی ممالک ایسے بھی تھے جہاں پر ریکارڈ بارشیں ہوئیں، جس کی وجہ سے متعدد لوگ بے گھر ہوئے اور نظام زندگی مفلوج ہوا۔
سیلاب کی وجہ سے لوگ بے گھر ہوئے تو کہیں برفانی طوفانوں کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوا۔