ماروتی کی نئی سیلیریو کی بکنگ شروع

نئی دہلی، 02 نومبر: ملک کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹڈ (ایم ایس آئی ایل) نے آج اپنی کمپیکٹ کار نئی سیلیریو کی بکنگ شروع کرنے کا اعلان کیا۔

ایم ایس آئی ایل کے کے سینئر ایگزیکٹو ڈائریکٹر (مارکیٹنگ اینڈ سیلز) ششانک سریواستو نےمنگل کو نئی سیلیریو کے لیے بکنگ کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئےکہا، ’اپنےلانچ کے بعد سے سیلیریو نے اپنے منفرد انداز اور جدید آٹو گیئر شفٹ (اے جی ایس) ٹیکنالوجی نے بازار طوفان بپا کر دیا۔