سی سی آریوایم میں ویجیلنس بیداری ہفتہ منایا گیا

نئی دہلی، 2 نومبر: سنٹرل کونسل فار ریسرچ ان یونانی میڈیسن (سی سی آریوایم)، وزارت آیوش، حکومت ہند نے اپنے صدر دفتر سمیت ملک بھر کے اپنے تحقیقی مراکز میں 26 اکتوبر تایکم نومبر 2021 ویجیلنس بیداری ہفتہ منایا۔

اسی کے ساتھ ”آزاد ہندوستان کے 75 سال: دیانتداری کے ساتھ خود انحصاری” کے عنوان سے یہ ہفتہ ہندوستان کی آزادی کے 75 سال منانے کے تحت خود انحصار ہندوستان کے نئے دور کی راہ ہموار کرنے کیلئے عام لوگوں کی زندگی میں دیانتداری اور یکجہتی کومستحکم کرنے کی کوشش کے طور پر منایا گیا۔

اس مہم کا مقصدسرکاری عملہ اور عام لوگوں میں ہر سطح پر بدعنوانی کو روکنے اور دیانتداری کو فروغ دینے کے لیے بیداری پیدا کرنا تھا۔