مسلح افواج کے لیے 8 ہزار کروڑ روپے کی دفاعی خریداری کی تجاویز کو منظوری

نئی دہلی، 2 نومبر: حکومت نے مسلح افواج کے لیے تقریباً 8 ہزار کروڑ روپے کی دفاعی خریداری کی تجاویز کو منظوری دے دی ہے، جس میں سرکاری دفاعی شعبے ہندستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) سے 12 ہلکے ہیلی کاپٹروں کی خریداری بھی شامل ہے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں منگل کو ہوئی دفاعی خریداری کونسل کی میٹنگ میں ان تجاویز کو منظوری دی گئی یہ تمام پروکیورمنٹ پروپوزل مکمل طور پر یعنی سو فیصد میک ان انڈیا زمرہ میں ہیں اور ان کا ڈیزائن، ڈیولپمنٹ اور تیاری ملک میں ہی کی جائے گی۔