کو وڈ 19کومات دینے گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج، بھوپال نے جنگی سطح پرشروع کی مہم


بھوپال:6اپریل(پریس ریلیز)
ناول کورونا وائرس سے پھیلی عالم گیر جان لیوا بیماری سے نمٹنے کے لئے حکومت مدھیہ پردیش کی مہم میں شامل حکیم سید ضیاءالحسن گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل بھوپال کے ڈاکٹروں کی ٹیم بھوپال کے چپے چپے میں پوری مستعدی کے ساتھ مصروف ہوگئی ہے۔ڈائریکٹریٹ آف آیوش مدھیہ کی ہدایت کے مطابق کالج کی پرنسپل پروفیسر محمودہ بیگم اور میڈیکل سپرینٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم احمد نے فوری طور پر ڈاکٹروں اور معاونین پر مشتمل تقریبا 20 ٹیمیں بنا کر شہر بھوپال کے گوشے گوشے میں بھیج دیا تاکہ گھر گھر جا کر باشندگان شہر کو وہ یونانی دوائیں فراہم کی جا سکیں جو اس بیماری سے تحفظ اور تدارک میں کارگر شامل ہو سکتی ہیں۔ ان ٹیموں نے اب تک پچھلے 3 دنوں میں تقریبا 2500 گھروں کے 22000 سے زائد لوگوں کو داوئیں تقسیم کر دی ہیں۔