دہلی میں دیوالی سے پہلے ہوا کا معیار بہت خراب

نئی دہلی، 2 نومبر: دیوالی سے دو دن قبل منگل کے روز قومی راجدھانی میں ہوا کا معیار خراب زمرے میں پہنچ گیا جبکہ پیر کی رات موسم کی سب سے سرد رات رہی۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ دارالحکومت میں درجہ حرارت 13.6 ڈگری سیلسیس تک گر گیا جو معمول سے دو ڈگری کم ہے۔
منگل کے روز آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور زیادہ سے زیادہ 30 ڈگری سیلسیئس جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔