گلاسگو میں جانسن سے مودی کی ملاقات

گلاسگو، یکم نومبر: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز گلاسگو میں موسمیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کی کانفرنس کے موقع پر میزبان برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کے ساتھ الگ سے ملاقات کی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے دونوں لیڈروں کی تصویر کے ساتھ ایک ٹویٹ میں اس ملاقات کی اطلاع دی مسٹر باگچی نے کہا کہ “وزیر اعظم نریندر مودی نے آج گلاسگو میں اپنے برطانوی ہم منصب بورس جانسن سے ملاقات کی اور COP26 کے کامیاب انعقاد پر انہیں مبارکباد دی۔

وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق، مسٹر مودی نے میٹنگ کے دوران مسٹر جانسن کے ساتھ “گرین ہائیڈروجن، قابل تجدید اور ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں تعاون” پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں لیڈروں نے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان معیشت، دفاع اور ذاتی تعلقات پر بھی گفتگو کی۔