ولبھ نگر اور دھاریاود اسمبلی ضمنی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی آج صبح 8 بجے شروع

جے پور،2 نومبر: راجستھان میں ضلع ادھے پور کی ولبھ نگر اور ضلع پرتاپ گڑھ کی دھاریاود اسمبلی ضمنی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی ضلع ہیڈکوارٹروں پر سخت حفاظتی انتظامات اور کورونا ہدایات پر عمل کرتے ہوئے صبح 8 بجے شروع ہو گئی ۔
ولبھ نگر اسمبلی حلقہ کے لئے ضلع ادھے پورہیڈکوارٹر پرموہن لال سکھاڈیہ یونیورسٹی کیمپس اور دھاریاود اسمبلی حلقہ کے لئے پرتاپ گڑھ ضلع ہیڈکوارٹر کےگورنمنٹ سینئر سیکنڈری اسکول نیمچ میں ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی ۔
ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر پروین گپتا کے مطابق ولبھ نگر اسمبلی کے ووٹوں کی گنتی 23 راؤنڈ میں مکمل ہوگی اور دھاریاود اسمبلی کے ووٹوں کی گنتی 24 راؤنڈ میں مکمل ہوگی ۔ ووٹوں کی گنتی شروع ہونے کے بعد راؤنڈ وار رجحانات دستیاب ہوں گے اور نتائج کا اعلان بھی جلد ہونے کا امکان ہے۔
کاؤنٹنگ سینٹر پر سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ کورونا ہدایات کے تحت تمام ضروری انتظامات کیے گئے ہیں۔ کاؤنٹنگ سینٹر کا ایک دن قبل سینی ٹائزیشن کیا گیا تھا ۔
مسٹرگپتا نے بتایا کہ اکاؤنٹنگ سینٹر کےمرکزی دروازے پر زیادہ تعداد میں لوگ جمع نہیں ہوں ، اس لئے مرکزی دروازے پر دو تین جگہوں پر ڈور فریم میٹل ڈیٹیکٹر لگائے گئے ہیں تاکہ اکاؤنٹنگ سینٹر کے ہر داخلی راستے پر تھرمل سکیننگ کے لیے میڈیکل اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے تجربہ کاراہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے اور سماجی فاصلے پر عمل کیا جا رہا ہے۔