بنگال میں ضمنی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری

کولکتہ، 2 نومبر: مغربی بنگال میں چار اسمبلی سیٹوں کے لئے ہوئے ضمنی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی قیادت والی حکمراں ترنمول کانگریس کے امیدوار سبھی سیٹوں پر بڑے فرق سے آگے ہیں۔ مغربی بنگال کی چار اسمبلی سیٹوں کے لیے 30 اکتوبر کو ضمنی انتخابات ہوئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق ترنمول کانگریس جنوبی 24 پرگنہ کے گوسابا، شمالی 24 پرگنہ کے کھرداہ، نادیہ کے شانتی پور اور کوچ بہار ضلع کے دنہاٹا میں آگےچل رہی تھی ۔