جمعیة علما ضلع بھوپال کا لاک ڈاون میں رفاہی عمل تیز


بھوپال :6اپریل(پریس ریلیز)
جمعیة علما ءضلع بھوپال کے صدر حافظ محمد اسمعیل بیگ نے بتایا کہ جمعیة علما مدھیہ پردیش کے صدر حاجی محمد ہارون صاحب کی ہدایات و رہنمائی میں جب سے حکومت ہند کا لاک ڈاو¿ن جاری ہوا ہے تب سے مستقل وہ اور انکی ضلعی جمعیة کی پوری ٹیم پورے شہر بھوپال کے پسماندہ علاقوں کا دورہ کر کے ایسے غریب و مجبور گھرانوں کو تلاش کر کے جنکے یہاں طویل لاک ڈاو¿ن کے سبب راشن ختم ہو چکا ہے اور بھوکے رہ کر زندگی گزارنے والے حالات رونما ہو چکے ہیں۔ انکے لئے راشن اور خوردنی اشیا ءاور نقدی رقم کا انتظام کر کے مدد باہم پہنچا رہی ہے۔ ضلع صدر نے مزید بتایا کہ انکی پوری ٹیم مستقل اس کار خیر کو بلا تفریق مذہب بڑی جانفشانی سے انجام دے رہی ہے اس طور پر کہ علاقوں کا دورہ کر کے پوری تحقیق کرتی ہے اور مجبوروں کی فہرست تیار کرکے مستقل انکو گود لے لیتی ہے اور انکو ہر طریقہ کی مدد پہنچاتی ہے خاص طور سے راشن کا پیکج بناتی ہے جس میں تقریبا پندرہ دن کا راشن ہوتا ہے وہ پیکج انکو دیا جاتا ہے۔اسی طریقہ سے کئی گھروں میں دونوں ٹائم کا کھانا بھی تقسیم کرتی ہے اور نقدی رقم بھی مہیا کراتی ہے جس سے یومیہ ضرورتیں بھی پوری ہو جاتی ہیں۔اور الحمد للہ اس کی نہ تو کوئی ویڈیو فوٹیج کی جاتی ہے اور نہ ہی فوٹو کھینچے جاتے ہیں تمام کام بڑی حکمتوں سے انجام دیے جاتے ہیں ۔تاکہ کسی کو بھی رسوائی اور ذلت کا احساس نہ ہو اور ان شا ءاللہ یہ باہمی ہمدردی و بھائی چارگی کا کام اللہ کی مدد سے بغیر کسی مذہب کی تفریق کے پورے لاک ڈاو¿ن میں جاری رہیگا۔