ملک میں شفایابی کی شرح بڑھ کر 98.21 فیصد

نئی دہلی،2 نومبر: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 10 ہزار سے زیادہ کیسز درج کیے گئے ہیں اور اس دوران صحتیاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہنے سے شفایابی کی شرح بڑھ کر 98.21 فیصد ہو گئی ہے۔
دریں اثنا ملک میں پیر کے روز 52 لاکھ 39 ہزار 444 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک ایک ارب چھ کروڑ 85 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو کووڈ کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔
مرکزی وزارت برائے صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 10,423 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 3,42,96,237 ہو گئی ہے۔ اس دوران 15,021 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد بڑھ کر3,36,83,581 ہو گئی ہے ۔ ایکٹو کیسز 5041 کم ہو کر ایک لاکھ 53 ہزار 776 رہ گئے ہیں ۔ اسی عرصے میں 443 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد چار لاکھ 58 ہزار 880 ہو گئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح کم ہو کر 0.46 فیصد، شفایابی کی شرح 98.21 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد ہے۔
ایکٹو کیسز کے معاملے میں کیرالہ ابھی ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں ایکٹو کیسز کی کل تعداد 77399 ہے، وہیں 7325 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 4864506 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں 368 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 32049 ہو گئی ہے۔
مہاراشٹر میں ایکٹیو کیسز کم ہو کر 19175 رہ گئے ہیں جبکہ مزید 10 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 140226 ہو گئی ہے۔ وہیں کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 6452486 ہو گئی ہے ۔