اگلے ایک سال میں سونے کی قیمت 53 ہزار فی تولہ تک پہنچنے کا امکان!

اس سال دیوالی کے موقع پر طلب میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ جوکھم والی جائیداد یعنی سونے میں پچھلے چند مہینوں میں زبردست اچھال دیکھا گیا ہے اور اس نے اچھا منافع دیا ہے۔
نئی دہلی: اگلے 12 مہینوں میں گھریلو بازار میں سونے کے دام 52 سے 53 ہزار روپے فی تولہ کی بلند سطح پر پہنچنے کی امید ہے۔ سال 2021 میں سونے کی قیمتیں 47 ہزار روپے سے 49 ہزار روپے فی 10 گرام کے درمیان رہی ہیں۔