جمہوری اقدار کی ہر قیمت پر حفاظت کرنے کی ضرورت: راہل گاندھی

راہل نے کہا کہ ہندوستان میں ہر ریاست کی تشکیل جمہوری اقدار کی بنیاد پر ہوئی تھی، جسے ہر قیمت پر تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت ہے، ہمارے بھائیوں اور بہنوں کو ان کی ریاست کی تشکیل کے دنوں کے لیے مبارکباد۔
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ان ریاستوں کو مبارکباد دی ہے جو پیر کو اپنا یوم تاسیس منا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’جمہوری اقدار کو کسی بھی قیمت پر تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ریاستوں کو اس کے لیے تیار کیا گیا تھا۔‘‘ انھوں نے پیر کے روز ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ہندوستان میں ہر ریاست کی تشکیل جمہوری اقدار کی بنیاد پر ہوئی تھی، جسے ہر قیمت پر تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت ہے ہمارے بھائیوں اور بہنوں کو ان کی ریاست کی تشکیل کے دنوں کے لیے مبارکباد۔‘‘