مودی نے اسپین کو دفاعی مینوفیکچرنگ، انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی

روم/نئی دہلی،1نومبر: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی اور اسپین کو ہندوستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی یہ ملاقات روم میں 16ویں G20 سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی مسٹر مودی نے اپنے ہم منصب مسٹر سانچیز کو گرین ہائیڈروجن، انفراسٹرکچر، دفاعی مینوفیکچرنگ اور اثاثہ جات کے منیٹائزیشن کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی وزارت خارجہ نے بتایا کہ”دونوں لیڈروں نے بڑھتے ہوئے دوطرفہ تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کا خیرمقدم کیا، جس میں اسپین کی ایئربس کمپنی سے 56 سی295 طیارے خریدنے کے معاہدے پر دستخط بھی شامل ہے۔

دونوں لیڈروں نے ای-موبلٹی، کلین ٹیکنالوجی اور گہرے سمندر میں دریافت جیسے نئے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ “مسٹر مودی نے اسپین کو گرین ہائیڈروجن، انفراسٹرکچر اور دفاعی مینوفیکچرنگ سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے اور ہندوستان کے بنیادی ڈھانچے کی پائپ لائن، اثاثہ جات کے منیٹائزیشن پلان اور گتی شکتی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔