محکمہ صحت سے تبادلہ¿ خیال کے بعد وزیراعلیٰ نے لوگوںسے لاک ڈاون پرعمل کرنے کی کی اپیل


بھوپال:6اپریل(نیانظریہ بیورو)راجدھانی میں کورونامثبت مریضوں کی تعداد میں اضافے کے بعد وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے محکمہ صحت کے افسران سے تبادلہ¿ خیال کیا۔معلوم ہوکہ بروز اتوار کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اچانک بڑھ گئی ہے۔ پچھلے دو دنوں میں ، 37 اور مجموعی طور پر 54 معاملے سامنے آئے ہیں۔ جس کی وجہ سے وزیر اعلی شیوراج سنگھ کی تشویش بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے ریاست کے عوام سے ویڈیو پیغام کے ذریعے ہر قیمت پر لاک ڈاو¿ن کی پیروی کرنے کی اپیل کی ہے۔
وزیراعلیٰ نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں بھوپال کے عوام سے معافی مانگ رہا ہوں اور زور دے رہا ہوں کہ راجدھانی میں کورونا انفیکشن بڑھ رہا ہے۔ جس کے پیش نظر لاک ڈاو¿ن کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔ دودھ اور دوائی کے علاوہ تمام دکانیں بند رہیں گی۔ انفیکشن کا سلسلہ توڑنا اس سے بچنے کا واحد راستہ ہے ، لہذا گھر سے باہر مت نکلیں۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے نرسنگ عملہ ، ہیلتھ ورکرز اور محکمہ صحت کے ملازمین سے کورونا کی وبا کا مقابلہ کرنے والے افرادسےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی خدمت انمول ہے۔ اس موقع پر شیوراج سنگھ چوہان نے کورونا واریرز کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے تجربات ، مشوروں کوبغورسنا۔ساتھ ہی انہوں نے ریاست کے عوام سے اپیل کی کہ لاک ڈاو¿ن کے ضابطے پرمکمل طورپرعمل کریں۔تاکہ آپ سب اس وباسے مکمل طورپربچ سکیں اورریاست کی خوشحالی دوبارہ پٹری پرلوٹے۔