تھائی لینڈ نے 60 سے زیادہ ممالک کے لئے اپنی سرحدیں کھولیں

بنکاک، یکم نومبر: تھائی لینڈ حکومت 18 ماہ کی کورونا وائرس کی پابندیوں کے بعد اب 60 سے زیادہ ممالک کے سیاحوں کے لیے اپنی سرحدیں کھول رہی ہے۔

برطانیہ، چین، جاپان، امریکہ اور یورپ کے کئی حصوں سمیت ایسے 60 سے زائد ممالک کو شامل کیا گیا ہے جہاں وبا کا خطرہ کم ہے۔
ایسے ممالک سے ان سیاحوں کو تھائی لینڈ میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی جنہیں ویکسین لگائی گئی ہے۔