نائیڈو نے سردار پٹیل کو خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی،1نومبر: نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آل انڈیا ایڈمنسٹریٹو سروسز شروع کرکے ملک میں مضبوط انتظامیہ کی بنیاد رکھی۔

اتوار کو سردار پٹیل کی سالگرہ پر جاری ایک پیغام میں مسٹر نائیڈو نے کہا کہ انہوں نے قومی اتحاد میں اہم کردار ادا کیا۔

مسٹر نائیڈو نے کہا کہ سردار پٹیل تحریک آزادی کے ایک اہم ستون تھے۔