کالجوں کے نام مجاہد آزادی کے نام پر ہوں گے

نئی دہلی،1نومبر: دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر یوگیش سنگھ نے فیصلہ کیا ہے کہ نئی بننے والی کالجوں اور مرکزوں کے نام مجاہد آزادی ونایک دامودر ساورکر اور آنجہانی بی جےپی رہنما سشما سوراج کے نام پر ہوں گے۔

یہ فیصلہ یونیورسٹی کے ایگزیکیوٹو کونسل میں کیا گیا ہے۔
یونیورسٹی کی ایگزیکیوٹو کونسل کی اگست میں ہوئی میٹنگ میں نئے بننے والے کالجوں اور مرکزوں کے نام سابق وزیر داخلہ سردار پٹیل،سابق وزیر خارجہ آنجہانی محترمہ سشما سوراج،روحانی گرو سوامی ویویک آنند اور مسٹر ساورکر پر رکھنے کی تجویز دی گئی تھی۔