کووڈ ٹیکہ کاری مہم میں 106.31 کروڑ ٹیکے لگائے گئے

نئی دہلی، یکم نومبر: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12.77 لاکھ سے زیادہ کووڈ ٹیکے لگائے گئے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی مجموعی ٹیکہ کاری 106.31 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔
مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود نے پیر کےروز یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 12 لاکھ 77 ہزار 542 کووڈ ٹیکے لگائے گئے ہیں ۔ آج صبح 7 بجے تک مجموعی ٹیکہ کاری 106 کروڑ 31 لاکھ 27 ہزار 205 ہو گئی ہے۔
وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 12514 نئے کووڈ مریض سامنے آئے ہیں۔ ملک میں اس وقت ایک لاکھ 58 ہزار 817 کووڈ مریض زیر علاج ہیں ۔ انفیکشن کی شرح 0.46 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں 12718 لوگ انفیکشن سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ ابھی تک مجموعی طور پر تین کروڑ 36 لاکھ 68 ہزار 560 لوگ کووڈ انفیکشن سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔ شفایابی کی شرح 98.20 فیصد ہو گئی ہے ۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں آٹھ لاکھ 81 ہزار 379 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک 60 کروڑ 92 لاکھ ایک ہزار 294 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔