نائیڈو نے ریاستوں کے یوم تاسیس پرمبارکباد دی

نئی دہلی، یکم نومبر: نائب صدرایم وینکیا نائیڈو نے ہریانہ، پنجاب، مدھیہ پردیش اور آندھرا پردیش اور دیگر ریاستوں کے یوم تاسیس پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی خوشحالی اور ترقی کی خواہش کی ۔ مسٹر نائیڈو نے پیر کے روز یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ یہ تمام ریاستیں قوم کے لئے باعث فخر ہیں۔

مسٹرنائیڈو نے کہا ’’آج آندھرا پردیش، چھتیس گڑھ، ہریانہ، کیرالہ، کرناٹک، مدھیہ پردیش اور پنجاب ریاستوں اور مرکز کے انڈومان اور نکوبار، لکش دیپ اور پڈوچیری مرکزکے زیر انتظام علاقوں کے یوم تاسیس پران ریاستوں کے شہریوں کوان کی صحت مند زندگی اور روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات ‘‘۔
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ اپنے قیام سے لے کر اب تک ان ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے جو کامیابیوں حاصل کی ہیں ، ان پر ملک کو فخر ہے ۔ انہوں نے کہا ’’ مستقبل میں بھی آپ سبھی کی ترقی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں ۔ آپ ترقی اور خوشحالی کی نئی بلندیوں کو حاصل کریں ‘‘۔