کووند اورمودی کی سات ریاستوں کو یوم تاسیس پر مبارک باد

نئی دہلی یکم نومبر: صدر رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ہریانہ، پنجاب، کیرالہ، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، کرناٹک اور آندھرا پردیش کے عوام کو ریاستی یوم تاسیس کے موقع پر نیک خواہشات پیش کی ہیں۔

پیر کو اپنے پیغام میں ان ریاستوں کے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے صدر کووند نے کہا، ’’ میں ان ریاستوں کے باشندوں کے بہتر مستقبل کی خواہش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے، “ہریانہ اور پنجاب کے باشندوں کو ان کی ریاستوں کے قیام کے دن پر بہت بہت مبارکباد۔