ہندوستان -اٹلی نے توانائی منتقلی اسٹریٹجک شراکت داری کی حکمت عملی تیار کی

روم،30 اکتوبر: ہندوستان اور اٹلی نے اپنے دوطرفہ تعلقات میں توسیع کرتے ہوئے توانائی کے ذریعہ منتقلی کی اسٹریٹجک شراکت داری کےلئے ایک حکمت عملی کو منظوری دی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی اور اٹلی کے وزیراعظم ماریو دروگو کی کل ہوئی دو طرفہ میٹنگ میں اس حکمت عملی کو منظوری دی گئی۔

وزارت خارجہ نے آج یہاں بتایا کہ دونوں فریقوں نے حکمت عملی میں موجود اسٹریٹجک شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے جن میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلئے صاف توانائی کی طرف منتقلی کو رفتار مہیا کرنے کے اقدامات شامل ہیں جو جی -20 چوٹی کانفرنس اور گلاسگو میں موسمیاتی تبدیلی پر فریقین کے کانفرنس (کوپ -26) کا مرکزی موضوع ہے۔