پناما کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک، 6 زخمی

پناما سٹی، 30 اکتوبر: پناما سٹی کے ایک نائٹ کلب میں فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔
پنامہ کے پولیس کمشنر ریکورٹے ڈی لا ایسپاڈا نے ٹویٹ کیا،’ایسپاسیو پنامہ نائٹ کلب میں آج صبح ایک بدقسمت واقعے میں پانچ افراد ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہوئے۔ یہ واقعہ جرائم پیشہ گروہوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ہوا‘۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس سلسلے میں دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور ایک کار اور فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ ضبط کر لیا ہے۔