بنگال میں چار اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری

کولکاتا، 30 اکتوبر: مغربی بنگال میں چار اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔
ریاست کےضلع شمالی 24 پرگنہ میں کھردہ، ندیا میں شانتی پور، جنوبی 24 پرگنہ کے گوسابہ اور کوچ بہار میں دنہاٹا اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ ہفتے کی صبح 7 بجے شروع ہوئی۔
الیکشن کمیشن نے پرامن پولنگ کو یقینی بنانے کے لیے مرکزی مسلح افواج کی 92 کمپنیاں تعینات کی ہیں۔ ان میں سے 27 کمپنیاں دنہاٹا میں، 22 شانتی پور میں، 20 کھردہ میں اور 23 گوسابہ میں تعینات کی گئی ہیں۔