مدھیہ پردیش: دل جھنجھوڑ دینے والا منظر، ضلع اسپتال کے باہر دم توڑنے والے مریض کی لاش کو ہلاتا-ڈلاتا نظر آیا سانڈ

دموہ واقع ضلع اسپتال کے صدر دروازے کے سامنے ایک بیماری مریض نے دم توڑ دیا، اس مہلوک کی جو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، وہ جھنجھوڑ دینے والی ہے۔
موت، علامتی تصویر
موت، علامتی تصویر مدھیہ پردیش کے دموہ میں دل جھنجھوڑ دینے والا ایک منظر سامنے آیا ہے۔ ضلع اسپتال کے صدر دروازے کے سامنے ایک بیمار شخص نے دم توڑ دیا۔ اس مہلوک کی ویڈیو سوشل مڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔ ایسا اس لیے کیونکہ اس شخص کی لاش کو ایک سانڈ ہلاتا-ڈاتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ شوبھانگر باشندہ 55 سالہ بلرام گزشتہ کچھ دنوں سے اسپتال میں علاج کے لیے آیا تھا۔ وہ کینسر سے متاثر تھا اور اسے ایک خاتون اسپتال میں داخل کرانے کے بعد فرار ہو گئی تھی۔ بلرام کی طبیعت لگاتار بگڑتی گئی اور اس کی گردن میں ایک زخم بھی تھا۔