وزیراعظم کے اٹلی پہنچنے پر اٹلی کی سڑکوں پرہندوستانی برادری کااظہار مسرت

روم، 29 اکتوبر: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہاں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کیے۔

وزیر اعظم نے اپنے پانچ روزہ دورہ یوروپ کے پہلے مرحلے میں آج صبح اٹلی کے دارالحکومت روم پہنچنے پر یہاں ای یو آرضلع میں واقع مہاتما گاندھی کے مجسمے پر پھول چڑھائے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر وہاں آباد ہندوستانی برادری کی بڑی تعداد موجود تھی۔