ہندوستان اور بنگلہ دیش نے پروجیکٹوں کے عمل درآمد پر کیا اطمینان کا اظہار

ڈھاکہ، 29 اکتوبر: ہندوستان اور بنگلہ دیش کے افسران نے حکومت ہند کے تعاون سے پروجیکٹوں کو نافذ کرنے میں دونوں فریقوں کے درمیان مضبوط تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

دونوں ممالک نے محسوس کیا ہے کہ دونوں فریقوں کے فعال تعاون سے، جس رفتار سے پروجیکٹوں پر عملدرآمد ہو رہا ہے اور ٹینڈر کے مرحلے تک پہنچ رہا ہے، اس میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

دونوں فریقوں نے ڈھاکہ میں 27 سے 28 اکتوبر تک منعقدہ 19 ویں ہند-بنگلہ دیش ایل او سی جائزہ میٹنگ کے ایک حصے کے طور پر حکومت ہند کی لائن آف کریڈٹ کے تحت عمل آوری کے لیے شروع کی جارہی 43 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کی۔