مودی نے گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کیا

روم، 29 اکتوبر: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہاں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کیے وزیر اعظم نے اپنے پانچ روزہ دورہ یوروپ کے پہلے مرحلے میں آج صبح اٹلی کے دارالحکومت روم پہنچنے پر یہاں یورضلع میں واقع مہاتما گاندھی کے مجسمے پر پھول چڑھائے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر بیرون ملک مقیم ہندوستانی برادری کے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
وزیر اعظم کے دفتر نے ٹویٹ کیا کہ “بابائے قوم کے نظریات کی گونج پوری دنیا میں ہے۔”
اس سے پہلے اپنی پہلی سرکاری تقریب میں مسٹر مودی نے یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل اور یورپی کمیشن کی صدر محترمہ ارسولا وان ڈیر لیین سے ملاقات کی۔ ان لیڈروں نے ہندوستان اور یورپ کے درمیان اقتصادی تعلقات کو بڑھانے اور عالمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے عوام سے عوام کے رابطوں کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔