ملک کی پہلی نئی اے سی-3 اکانومی کوچ والی ٹرین گتی شکتی ایکسپریس آج سے چلے گی

نئی دہلی، 29 اکتوبر: ریلوے کی جانب سے حال ہی میں تیار کردہ ایئر کنڈیشنڈ تھرڈ اکانومی کوچ والی ملک کی پہلی خصوصی ٹرین گتی شکتی ایکسپریس قومی دارالحکومت کو بہار کے دارالحکومت پٹنہ سے جوڑے گی۔

سرکاری معلومات کے مطابق 20 اے سی -3 اکانومی کوچ والی خصوصی ٹرین 01684/01683 آنند وہار سے پٹنہ کے درمیان چلے گی۔
اس گتی شکتی ایکسپریس کا افتتاحی سفر آج سے شروع ہوگا ۔