مہاراشٹر کے اعلی تعلیم کے وزیر مملکت پرجاکت نے دہلی کے سرکاری اسکولوں کا دورہ کیا

نئی دہلی، 29اکتوبر: مہاراشٹر کے اعلی تعلیم کے وزیرمملکت پرجاکت تنپورے نے یہاں کے ایجوکیشن ماڈل کو سمجھنے کے لئے نائب وزیراعلی منیش سسودیا کے ساتھ جمعہ کو دہلی حکومت کے دو اسکولوں کا دورہ کیا۔

مسٹر تنپورے نے ویسٹ ونود نگر کے سرودویہ ودیالیہ اور کھچڑی پور کے اسکول آف ایکسیلنس کا دورہ کرنے کے دوران وہاں بچوں سے بات چیت کرکے ہیپی نس کریکلم کے بارے میں معلوم کیا۔
انہوجں نے اپنے دورہ کے دوران حب الوطنی کریکلم اور اسکول آف اسپیشلائزڈ ایجوکیشن کے ماڈل کو بھی سمجھا۔