فیس بک نے اپنا نام بدل کر میٹا کیا

نئی دہلی، 29 اکتوبر: سوشل نیٹ ورکنگ کے شعبے کی معروف عالمی کمپنی فیس بک کو اب میٹا پلیٹ فارم کے نام سے جانا جائے گا۔
کمپنی کا ’لوگو‘ بھی بدل گیا ہے اور اور اس کے لوگو کے ساتھ انگریزی کے حرف ’ایف‘ کی جگہ انفینٹی (لا محدود) کی مظہر، علامت اور اس کے آگے میٹا لکھا ہوا ہے۔

کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مارک زکربرگ نے جمعرات کی رات یہ اعلان کیا۔