پٹرول- ڈیزل کی قیمت میں مسلسل تیسرے دن بھی اضافہ

نئی دہلی، 29 اکتوبر: عالمی بازار میں جمعہ کو خام تیل کے بلند ترین سطح کوسر کرنے کے درمیان پٹرول- ڈیزل کی قیمتوں میں گھریلو سطح پر مسلسل تیسرے دن اضافہ جاری ہے۔
سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعہ کو مسلسل تیسرے دن ان دونوں کی قیمتوں میں 35-35 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جس کے بعدقومی دارالحکومت نئی دہلی میں پٹرول 108.64 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 97.37 روپے فی لیٹر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
اس اضافے کے بعد ممبئی میں پٹرول 114.47 روپے اور ڈیزل 105.49 روپے فی لیٹر، مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں سب سے مہنگا پٹرول 117.35 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 106.76 روپے فی لیٹر، پٹنہ میں پٹرول 112.42 روپے اور ڈیزل بنگلورو میں 104 روپے فی لیٹر پٹرول 112.43 روپے اور ڈیزل 103.35 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔