مارچ 2020 کے بعد کورونا کے فعال معاملات کی شرح سب سے کم سطح پر پہنچی

نئی دہلی 29 اکتوبر: ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی شرح مارچ 2020 کے بعد سب سے کم سطح پر پہنچ گئی ہے اور اس وقت یہ 0.47 فیصد ہے۔

اس درمیان جمعرات کو ملک میں 74 لاکھ 33 ہزار 392 افراد کوکورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک ایک ارب چار کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔

جمعہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 14348نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کااعدادوشمار بڑھ کر تین کروڑ 42 لاکھ 16 ہزار 550 ہو گیا ہے۔