مرکز نے صنعتی ملازمین کے وی ڈی اے میں تبدیلی کی

نئی دہلی، 29اکتوبر: مرکزی حکومت نے مرکز کے دائرہ اختیار میں کام کرنے والے ملازمین کے ویریبل ڈیرنیس الاونس (وی ڈی اے) کی کم از کم سطح پر نظرثانی کرتے ہوئے بنیادی تنخواہ میں اضافہ کیا ہے جو یکم اکتوبر سے نافذ ہوگا۔

محنت اور روزگارکی مرکزی وزارت نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ حکومت نے مرکز کے دائرہ اختیار میں کام کرنے والے کانٹریکٹ پارٹ ٹائم ملازمین کے وی ڈی اے کی بنیاد پر تبدیلی کی ہے۔
اس سے بندرگاہوں، کانوں، ریلوے، روڈ اور تعمیراتی شعبہ میں کام کرنے والے ڈیڑھ کروڑ ملازمین کو فائدہ ملے گا۔