آئی آر سی ٹی سی سے سہولت فیس میں حصہ داری کا فیصلہ ریلوے نے واپس لیا

نئی دہلی، 29 اکتوبر: انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورزم کارپوریشن(آئی آر سی ٹی سی) کی سہولت فیس میں 50 فیصدی حصہ داری مانگنے والے فیصلے کو وزارت ریل نے واپس لے لیا ہے۔

اس سلسلے میں کل حکم جاری کیا گیا تھا جس سے آئی آر سی ٹی سی کے سرمایہ کاروں کو اس فیصلے سے صدمہ پہنچا تھا۔
اس کے سبب اس کے شیئر میں بھی بھاری گراوٹ درج کی گئی تھی۔