ہندوستان نے بہترین طریقے اپنا کر باغبانی کی پیداوار کو دوگنا کیا : تومر

نئی دہلی، 29 اکتوبر: وزیر برائے زراعت نریندر سنگھ تومر نے آج کہا کہ ہندوستان نے بہترین طریقوں کو اپنا کر گزشتہ چند برسوں میں باغبانی کی پیداوار کو دوگنا کر لیا ۔

مسٹر نومر نے اقوام متحدہ کی جانب سے اعلان کردہ ’پھلوں اور سبزیوں کا بین الاقوامی سال 2021 ‘منانے کے لیے اس ادارے کے تعاون سے منعقدہ قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پھل اور سبزیاں قدرت کی طرف سے عطا کردہ تحفہ ہیں، جن کا استعمال بڑھانا صحت کے نقطہ نظر سے بھی ضروری ہے۔

ہندوستان کے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ ہم نے پچھلے کچھ برسوں میں باغبانی کی پیداوار کو دوگنا کر لیا ہے اور کمی سے اضافہ کی طرف بڑھے ہیں۔