نمونیا کی ٹیکہ کاری کےلیے ملک گیر مہم کا آغاز

نئی دہلی، 29 اکتوبر: صحت وخاندانی بہبود کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویہ نے جمعہ کے روز یونیورسل امیونائزیشن پروگرام کے تحت نمونیا کے خلاف حفاظتی ٹیکہ نیوموکوکل کنجوگیٹ ویکسین (پی سی وی) کی ملک گیر مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بچوں کی اموات میں تقریباً 60 فیصد کمی آئے گی۔

مسٹر مانڈویہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم سے پہلی بار پی سی وی پورے ملک میں استعمال کے لیے دستیاب ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ نمونیا عالمی سطح پر اور ہندوستان میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں میں موت کی سب سے بڑی وجہ ہے۔