داس مزید تین سال تک آر بی آئی کے گورنر رہیں گے

نئی دہلی، 29 اکتوبر: حکومت ہند نے ڈاکٹر شکتی کانت داس کو تین سال کی مدت کے لیے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے گورنر کے طور پر دوبارہ مقرر کیا ہے یہ فیصلہ کابینہ کی تقرری امور کی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ڈاکٹر داس انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) کے افسر رہ چکے ہیں۔
انھیں ریٹائرمنٹ کے بعد پہلی بار 11 دسمبر 2018 کو تین سال کے لیے آر بی آئی گورنر کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔
ان کی مدت کار 10 دسمبر 2021 کو ختم ہو رہی تھی کابینہ کی تقرری سے متعلق کمیٹی کے اس فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی نے ڈاکٹر شکتی کانت داس کو 10 دسمبر 2021 یا اس کے بعد کسی دیگر حکم تک تین سال کے لیے ریزرو بینک کے گورنر کے عہدے پر دوبارہ مقررکرنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔