پرینکا گاندھی واڈرہ دن میں پیتامبرا پیٹھ کا درشن کریں گی

دتیا، 29 اکتوبر: اترپردیش کے للت پور میں کھاد کی کمی کے سبب خودکشی کرنے والے کسانوں کے اہل خانہ سے جمعہ ملاقات کے لیے پہنچیں کانگریس کی قومی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا ملاقات کے بعد سِدھ شکتی پیٹھ ماں پیتامبرا کے درشن کے لیے دتیا بھی جائیں گی جھانسی کے قریب مدھیہ پردیش کے دتیا میں واقع پیتامبرا پیٹھ کی اہمیت نہ صرف مقامی افراد بلکہ سیاسی افراد کے لیے بہت زیادہ ہے لہٰذا بڑی بڑی سیاسی شخصیت ماتا کے دربار میں ماتھا ٹیکنے آتے ہیں جن میں سابق وزیراعظم اندرا گاندھی بھی شامل تھیں۔
اترپردیش میں آئندہ الیکشن میں اپنی عظمت رفتہ کو پانے کے لیے جدو جہد کرنے والی کانگریس پارٹی کی جنرل سکریٹری بھی آج ماتا کے دربار میں اپنی عرضی لگانے آ رہی ہیں۔ ماتا کے سامنے وہ الیکشن میں کامیابی کی دعا کریں گی۔