مودی۔یوگی کے اقتدار میں آنے پر مولانا ہوئے بے روزگار: برج بھوشن

گونڈہ:28اکتوبر: بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) رکن پارلیمان اور انڈین کشتی یونین کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ نے جمعرات کو منھ بھرائی کی سیاست پر طنز کستے ہوئے کہا کہ سیاسی اسٹیج پر تقریر کرنے والے مولانا 2014 کے بعد سے بے روزگار نظر آنے لگے ہیں۔

قیصر گنج سے رکن پارلیمان نے جمعرات کو میڈیا نمائندوں سے کہا کہ سال 2014 کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے اقتدار میں آنے کے بعد اپوزیش پارٹیوں کے ذریعہ مولویوں کے ذریعہ تقریر کرانے کی ہمت نہ کر پانے کی وجہ سے سیاسی اسٹیج پر تقریر کرنے والے مولانا بے روزگار نظر آنے لگے ہیں۔