فصلوں کو ہوئے نقصان کی تلافی کے لئے 160کروڑ روپئے کی رقم جاری

لکھنؤ:28اکتوبر: اترپردیش حکومت نے سیلاب متاثرہ 35اضلاع میں فصل کو ہوئے نقصان کی تلافی کے لئے 160کروڑ روپئے کی امدادی رقم جاری کردی ہے۔

محکمہ کے افسران کے مطابق اب تک 180کروڑ روپئے کا نقصان کا تخمینہ لگایا جاچکا ہے جس میں سے 160کرور روپئے کی امداد رقم کسانوں کو جاری کردی گئی ہے۔
ایک لاکھ سے زیادہ کسانوں کو اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ کے ذریعہ سے امدادی رقم جاری کی گئی ہے۔