کانپور میں بی ایس پی کا برہمن کارڈ،ارون مشرا کو بنایا امیدوار

کانپور:28اکتوبر: سوشل انجینئر نگ کے ذریعہ ایک بار پھر اترپردیش میں حکومت بنانے کی کوشش میں بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) نے اترپردیش کے صنعتی شہر کانپور کے کلیان پور اسمبلی حلقے سے ارون مشرا کو ممکنہ امیدوار بناکر برہمنوں کو اپنی جانب مائل کرنے کی کوشش کی ہے۔

پارٹی نے نیو شیولی روڈ پر ایک گیسٹ ہاوس میں جمعرات کو کارکن سمیلن کا انعقاد کیا جس میں بی ایس پی کوآرڈینیٹر نوشاد علی نے ارون مشرا کو امیدوار بنائے جانے کی جانکاری اسٹیج پر دی۔
انہوں نے کہا کہ کلیان پور اسمبلی حلقے سے 2022 کے امیدوار ارون مشرا ہیں۔