9713کروڑ کا عطیہ دیکر عظیم پریم جی مسلسل دوسرے سال سب بڑے عطیہ دہندہ بنے

نئی دہلی، 28اکتوبر: وپرو کمپنی کے بانی اور عوامی فلاہ وبہبود کے لئے عطیہ دہندہ کے طورپر مشہور عظیم پریم جی نے اس سال 9,713کروڑ روپے کے سالانہ عطیہ کے ساتھ مالی سال 2021میں مسلسل دوسرے سال ملک کے سب بڑے عطیہ دہندہ رہے جبکہ ملک کے سب سے بڑے صنعت کار مکیش امبانی 577کروڑ روپے کے عطیہ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ہیں۔

ایڈلگیور ہرون انڈیا فلان تھروپی کی جاری آٹھویں سالانہ فہرست میں مسٹر پریم جی مسلسل دوسرے سال ہندستانی عطیہ دہندگان میں ٹاپ پر رہے ہیں۔
مسٹر پریم جی نے روزانہ 27کروڑ روپے عطیہ میں دیئے ہیں۔