محکمہ صحت نے کورونا وائرس سے متعلق ہیلتھ بلیٹن کیا جاری


اُجین05اپریل )نیا نظریہ بیورو)05 اپریل کو چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر انوسوئیہ گولی سنہا نے کورونا وائرس سے متعلق مریضوں کے سلسلے میں ہیلتھ بلیٹن جاری کیا۔لیب کی رپورٹ کی معلومات حسب ذیل ہے۔05 اپریل تک لئے جانے والے نمونوں کی تعداد 169 ہے۔ 97 نمونوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ، جن میں سے 91 نمونوں کی رپورٹ منفی آئی ہے ۔ پازیٹیو نمونوں کی تعداد 06 ہے۔ اندور سے لئے گئے نمونوں کے پازیٹیو کی تعداد 01 ہے اس طرح مجموعی طور پر 07 لوگ پازیٹیو ہیں۔ آج تک ، کورونا سے مرنے والے مریضوں کی تعداد 02 ہے۔